عمان میں آبنائے ہرمز سے متعلق اجلاس منسوخ

نثاراحمد

دوحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد آل ثانی نے آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے اجلاس کی منسوخی کے بعد عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔قطری حکومت کے مطابق اس گفتگو میں دونوں رہنمائو ں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کے علاوہ علاقائی صورتحال میں تازہ پیش رفت، خصوصا کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے سفارتی کوششوں اور مشترکہ رابطہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں قطر کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی جانب سے تمام ایسی سفارتی کوششوں اور اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا جن کا مقصد ایسا حل تلاش کرنا ہے جو جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنائے۔ قبل ازیں پیر کے روز خطے کے ممالک اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہونا تھا، تاہم عمان نے اسے منسوخ کر دیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بعض علاقائی ممالک کی درخواست پر کیا گیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x