غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف نئے سخت قوانین

عبدالجبار

برلن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یورپی ممالک نے غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف نئے سخت قوانین و قواعد منظور کیے ہیں، جس کے تحت ویزا ختم ہونے کے بعد مزید قیام کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ یورپی یونین نے ایسے غیر یورپی شہریوں کی واپسی سے متعلق قواعد مزید سخت کرنے کی منظوری دی ہے جو یورپی یونین کے رکن ممالک میں قانونی طور پر قیام کا حق نہیں رکھتے۔ یورپی پارلیمنٹ نے 17 جون 2026 کو واپسی کے نئے ضوابط کی منظوری دی، جن کا مقصد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کے عمل کو زیادہ مثر بنانا ہے۔ نئے قواعد کا اطلاق صرف پناہ گزینوں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ ان افراد پر بھی ہوگا جن کے پاس یورپی یونین میں قیام کا قانونی حق موجود نہ ہو اور جن کیخلاف متعلقہ قومی حکام واپسی کا فیصلہ جاری کرچکے ہوں۔ ان میں مسترد شدہ پناہ کے درخواست گزار، ویزا یا رہائشی اجازت نامے کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام کرنے والے افراد اور دیگر غیر قانونی طور پر مقیم غیر یورپی شہری شامل ہوسکتے ہیں۔ نئے نظام کے تحت کسی شخص کو واپسی کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد فوری طور پر یا مقررہ مدت کے اندر ملک چھوڑنا ہوگا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x