فلسطین کو تسلیم کرنا حماس کے لیے زبردست انعام ہے:صدر ٹرمپ

نیویارک۔۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا میں اس وقت کئی بڑے مسائل ہیں، غزہ میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےصدرڈونلڈ ٹرمپ  نے فلسطین کو بطور ریاسدت تسلیم کرنے والے ممالک پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا حماس کے لیے زبردست انعام ہے، جو لوگ امن چاہتے ہیں انہیں یرغمالیوں کی رہائی کی کوشش کرنی چاہیے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔آپریشن کے دوران ایران کے ایٹمی اثاثے تباہ کردیے گئے ہیں ۔

انہوں نے دھمکی دی کہ روس نے معاہدہ نہ کیا تو روس پر محصولات عائد کریں گے، یورپ کو روس سے توانائی کی تمام خریداریاں فوری روک دینی چاہئیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس معاملے پر آج یورپی ممالک سے بات کروں گا، تمام ممالک سے مطالبہ ہے کہ بائیولوجیکل ہتھیار بنانا روک دیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x