عبد الجبار
واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، امریکا ایران جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں، اے آئی انسانیت کیخلاف ہوگئی تو ہمارے پاس اسے روکنے کے لئے کچھ نہ کچھ ہوگا ۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں، ایران کے معاملے پر میں نے درست فیصلہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان متعدد خبروں اور آزادانہ تجزیوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کے پاس ہتھیاروں کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے ایسی رپورٹس کو غداری قرار دیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے اس بات کو دہرایا کہ یہ خبریں سو فیصد غلط ہیں، امریکی فوج کے پاس گولہ بارود کے تقریبا لامحدود مقدار موجود ہیں اور امریکا ہتھیاروں کی پیداوار میں بھی تیزی لا رہا ہے۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں ان میڈیا اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ایران جنگ کے دوران امریکا کے دفاعی اور حملہ آور ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی کی خبریں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ متعدد میڈیا ادارے جنگ کی صورتِ حال درست انداز میں رپورٹ نہیں کر رہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ تباہی کے دہانے پر ہے، برطانیہ کو توانائی اور امیگریشن کے سنگین مسائل درپیش ہیں، برطانیہ میں توانائی کی قیمتیں ضرورت سے تین سے چار گنا زیادہ ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کو شمالی سمندر کے تیل و گیس ذخائر سے فائدہ اٹھانا چاہئے، دنیا بھر سے برطانیہ آمد نہ روکی گئی تو ملک شناخت کھو دے گا۔