اسلام آباد۔۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لگژری گاڑیوں کی درآمد میں انڈر انوائسنگ کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے ترمیمی کسٹمز جنرل آرڈر جاری کر دیا ہے۔ نئے حکم نامے کے تحت اب درآمدی گاڑیوں کی قیمت کا تعین مقامی ایجنٹس کے بجائے براہِ راست گاڑی بنانے والی کمپنی (مینوفیکچرر) کے سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
ایف بی آر کے مطابق مقامی ڈیلرز سے قیمت کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے اور اضافی فیس ادا کرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جس سے امپورٹرز کو غیر ضروری مراحل اور اخراجات سے نجات ملے گی۔ اس اقدام کا مقصد درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس وصولی کے نظام میں شفافیت لانا اور ٹیکس چوری کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
نئے قواعد و ضوابط کے تحت خاص طور پر یورپی ممالک سے درآمد کی جانے والی اور بڑی استعمال شدہ لگژری گاڑیوں کی درآمد متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے گاڑیوں کی اصل قیمت ظاہر ہوگی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو ہونے والے نقصان میں کمی آئے گی۔
لگژری گاڑیوں کی درآمد میں انڈر انوائسنگ کے خلاف ایف بی آر کا بڑا اقدام
-
By Abdul Jabbar
- January 27, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted