متعدد امریکی فوجیوں کو گرفتار کرلیا: علی لاریجانی

تہران۔۔ ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی متعدد امریکی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے، میڈیا سے گفتگو میں علی لاریجانی نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو رہا ہے،امریکا کا خیال تھا کہ وہ ایران کے خلاف مختصر جنگ کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کر لے گا اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت اعلیٰ قیادت کو قتل کر کے ملک میں افراتفری پھیلا دے گا، تاہم یہ دونوں اندازے غلط ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب ان کی سیکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا، امریکا اپنے غلط اندازوں کے دلدل میں پھنس چکا ہے۔

علی لاریجانی نے کہا کہ ایران کو خطے کے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں، امریکی اڈے دشمنوں کے لیے استعمال ہوں گے تو ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز بند نہیں کی، جنگ کے باعث صورتحال متاثر ہے، امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x