مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں ہیں، باقر قالیباف

نثار احمد

تہران۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق باقر قالیباف نے اپنے ایک کھلے خط میں یہ موف ایرانی روزنامہ کیہان کی جانب سے مذاکرات پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں دیا۔باقر قالیباف نے لکھا کہ کوئی بھی دانشمندانہ اقدام، بااختیار مذاکرات یا دشمن سے قوم کے حقوق حاصل کرنے کی کوشش کو غلط طور پر سمجھوتہ اور بے عملی قرار نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی طاقت کے ذرائع کے تحفظ کی ذمہ داری اٹھانا ضروری ہے تاکہ جنگ کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جا سکے اور دشمنوں کی جانب سے منصوبہ بندی کی گئی سنگین تباہ کاریوں سے ملک کو محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے۔ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سے فرار اختیار کرنا اور مذاکراتی ٹیم کی ہر کامیابی کو غداری قرار دینا درست نہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x