مس ورلڈ 2026 میں انیقہ معراج پاکستان کی نمائندگی کریں گی

عبدالجبار

کراچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان پہلی بار مس ورلڈ مقابلے میں شرکت کرنے جا رہا ہے،مس ورلڈ پاکستان 2026 کا تاج سجانے والی انیقہ معراج ویتنام میں ہونے والے مس ورلڈ کے 75ویں سالگرہ ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔مس ورلڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری بیان کے مطابق یہ فیسٹیول 9 اگست سے 5 ستمبر تک ویتنام میں منعقد ہو گا،24 سالہ انیقہ معراج بزنس اور اکنامکس کی گریجویٹ ہیں، جن کی تعلیمی تخصص اکانٹنگ اور آڈٹنگ میں ہے۔انیقہ معراج کاکہنا ہے کہ میری خواہش ہیکہ میں اسٹیٹ آتھرائزڈ پبلک اکانٹنٹ بنوں،جبکہ بچوں کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے بھی سرگرم کردار ادا کروں تاکہ پاکستان کے لیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکوں۔اگرچہ مس ورلڈ مقابلے میں یہ پاکستان کی پہلی شرکت ہو گی،تاہم حالیہ برسوں میں پاکستان کی نمائندگی دیگر عالمی مقابلہ حسن میں بھی ہو چکی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x