مصدق ملک سسٹم ایسے گھماتا ہے کہ گھومتے گھومتے ایک سال گزر جاتا ہے

فرخ تنویر ملک

اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ یہاں پر وزیر کے پاس تمام طاقت ہونے کے باوجود ہم کچھ کرنہیں پاتے، سسٹم ایسے گھماتا ہے کہ گھومتے گھومتے ایک سال گزر جاتا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں پر تمام طاقت موجود ہونے کے باوجود ہم کچھ کرنہیں پاتے، سب طاقت وزیر کے پاس ہوتی ہے مگر سسٹم اس کو دبادیتا ہے، ایسا گھماتے ہیں کہ ایک سال گھومتے گھومتے ایک سال گزر جاتا ہے، پھر آپ کو پتا چلتا ہے کتے کی دم کی طرح آپ گھوم رہے ہیں، اپنے ہی اردگرد ، اپنے ہی محور میں گھوم گھوم کر آپ دیوانے ہوچکے ہیں، ایک انچ آگے نہیں جاسکتے، وہاں پر ابھی بات چل رہی ہوتی ہے اور عملدرآمد شروع ہوجاتا ہے کیونکہ اس معاشرے میں انہوں نے غلطی کرنے کی جرات پیدا کرلی ہے کہ کیا ہوجائے گا؟ ٹھیک کرلیں گے۔ اس کے بعد وہ بتاتے ہیں کہ سعودی عرب کو بالکل مختلف رفتار سے آگے بڑھتے ہوئے دیکھ کر کیسا محسوس ہوتا ہے، جہاں ایک ایسا انتظامی کلچر موجود ہے جو یہ سوچ رکھتا ہے، زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا؟ اگر کچھ غلط ہوا تو اسے ٹھیک کر لیں گے۔ ایک ہی وزیر، ایک ہی صلاحیتیں، لیکن دو ایسے نظام جو اختیارات کے استعمال کو بالکل مختلف انداز میں دیکھتے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہ پاکستان کی بیوروکریسی میں ایک وزیر کے پاس مکمل اختیارات ہونے کے باوجود کام کیوں نہیں ہو پاتا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x