محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16 سے 19 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش اور آندھی کا امکان ہے۔بٹگرام، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ،مردان، صوابی، ہری پور اور کوہاٹ میں بارش اور آندھی متوقع ہے۔
سولہ سے اٹھارہ اپریل تک مری گلیات،راولپنڈی اسلام آباد،اٹک چکوال،جہلم خوشاب،سرگودھا میانوالی، فیصل آباد جھنگ،لاہور گوجرانوالہ، س یالکوٹ اور ناروال میں آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ بارش کا امکان ہے۔
17 سے 19 اپریل کے دوران مظفرآباد، وادی نیلم، پونچھ، باغ، حویلی اور کوٹلی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔اسی طرح بلوچستان میں 17 اور 18 اپریل کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ میں 16 سے 18 اپریل کے دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
-
By Abdul Jabbar
- April 17, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted