ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تاحال سست

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تاحال سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث صارفین کو ڈیٹا اپلوڈ کرنے اور ڈاؤن لوڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔ یہ مسئلہ گزشتہ کئی دنوں سے برقرار ہے اور ابھی تک مکمل طور پر حل نہیں ہو سکا۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق جدہ، سعودی عرب کے قریب سمندری انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ خرابی کے نتیجے میں SMW4 اور IMEWE کی بینڈوڈتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق پاکستانی صارفین کو سروس کے معیار میں معمولی کمی کا سامنا ہے، تاہم متبادل بینڈوڈتھ پر کام جاری ہے تاکہ صارفین کو زیادہ مشکلات نہ ہوں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی شراکت دار ادارے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مصروف ہیں جبکہ مقامی ٹیمیں بھی متبادل ذرائع کے ذریعے صارفین پر اثرات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x