ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشیں

نثار احمد

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔ملک کے بالائی حصوں بالخصوص خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچائی ، ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے، شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامناہے، گلگت بلتستان کے ضلع روندو میں گلیشیئرز کے سے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ،خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھتیں گرنے، دیواریں منہدم ہونے اور پانی کے تیز بہا و میں بہہ جانے جیسے حادثات میں 12افراد جاںبحق اور 14زخمی ہوگئے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی(این ڈی ایم اے)نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کیلئے فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،سٹرکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹائو ن میں 42.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گوجرانوالہ میں تیزبارش کے باعث جی ٹی روڈ،سیالکوٹ روڈ اور گوندلانوالہ روڈ سمیت متعددشاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا، ڈسکہ میں بھی تیزبارش سیموسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔حافظ آباداورگردونواح میں مسلسل موسلادھاربارش کے باعث سڑکیں،گلیاں اور محلے پانی میں ڈوب گئے، جس سے معمولاتِ زندگی متاثرہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں سے حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 5 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔نقصانات پشاور، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، چترال لوئر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر اور کرم میں ہوئے۔ وادی نیلم میں کلاڈ برسٹ کے باعث آنے والی طغیانی نے 25 دکانیں، ایک اسکول اور چھ مکانات تباہ کر دئیے جس سے تقریبا 25 ہزار کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔شدید بارشوں کے باعث نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک اور صاحبزادہ ٹان میں فلیش فلڈ کی صورتحال پیدا ہو گئی، ہزارہ ڈویژن اور کاغان ویلی میں بھی طوفانی بارشوں سے تین رابطہ پل بہہ گئے ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اہم راستے بند ہو چکے ہیں

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x