ناقص اسلحہ اسکینڈل، ایسٹونیا کے وزیر دفاع مستعفی

نثاراحمد

تالین۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسٹونیا کے وزیر دفاع ہانو پیوکور نے اس اسکینڈل کے بعد استعفی دے دیا جس میں یوکرین کیلئے توپ خانے کے گولے تیار کرنے والی ایک بھارتی انتظام والی کمپنی کو تقریبا 70 ملین یورو کی ادائیگی کی گئی، تاہم بعد میں گولہ بارود ناقص پایا گیا۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں قائم کمپنی ڈیٹاسیل ایس آر ایل کو یوکرینی فوج کے لئیگولے تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس سے قبل ایک بھی گولہ تیار یا فروخت نہیں کیا تھا۔ایسٹونیا نے اگست 2024 میں یورپی یونین کے فوجی فنڈ سے رقم ادا کی تھی، تاکہ گولہ بارود نومبر 2024 تک یوکرین کے محاذ پر پہنچایا جاسکے۔ تاہم کمپنی نے ترسیل میں کئی مرتبہ تاخیر کی اور 2025 میں جب ایک کھیپ کا معائنہ کیا گیا تو گولے ناقص نکلے، جس کے بعد انہیں یوکرین نہیں بھیجا گیا۔ہانو پیوکور نے ٹی وی پروگرام میں استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر کی حیثیت سے وہ اپنے محکمے کی سیاسی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، چاہے اس معاملے میں ان کی ذاتی ذمہ داری نہ ہو۔دوسری جانب ڈیٹاسیل ایس آر ایل نے ایسٹونیا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ کمپنی کا موقف ہے کہ اس نے تقریبا 59 ملین یورو مالیت کا بیشتر گولہ بارود فراہم کردیا تھا اور اگر ایسٹونیا نے معاہدہ ختم نہ کیا ہوتا تو وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرلیتی۔ایسٹونیا کا مرکزی دفاعی خریداری ادارہ آر کے آئی کے دفاعی سازوسامان کی خریداری اور ٹھیکوں کے عمل کی ذمہ داری سنبھالتا ہے

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x