نیشنل جاب پورٹل پر لاکھوں امیدوار رجسٹر

نثاراحمد

اسلام آباد۔۔۔۔ملک میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، نیشنل جاب پورٹل پر ملازمتوں کے لیے لاکھوں امیدواروں نے رجسٹریشن کروا لی۔
وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق نیشنل جاب پورٹل پر پندرہ لاکھ باسٹھ ہزار پانچ سوپچانوے امیدواروں کی سی ویزموصول جبکہ ملازمتوں کے لیے اکہتر لاکھ درخواستیں جمع کی جاچکی ہیں۔دستاویز کے مطابق نیشنل جاب پورٹل کے وزٹرز کی تعداد دو کروڑ پچھہتر لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے،نیشنل جاب پورٹل پر اب تک ایک ہزار دو سو سے زائد ملازمتوں کے اشتہارات جاری کیے گئے، جبکہ ایک سوپچاسی سرکاری و نجی آجرپورٹل پر رجسٹرڈ ہیں،وزارتِ آئی ٹی کے مطابق پورٹل پر بائیس ہزار نو سوننانوے آسامیوں کو آرکائیوکیا جاچکا ہے، مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کی ملازمتوں کے لیے بھی بڑی تعداد میں درخواستیں جمع ہوئی ہیں،پورٹل سرکاری ملازمتوں کی تلاش اور آن لائن درخواست دینے کے لیے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے، جہاں مختلف وزارتوں اور محکموں کی خالی آسامیوں کے اشتہارات جاری کیے جاتے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x