اسلام آباد۔۔حکومت نے چاول کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے باسمتی چاول پر ڈیوٹی میں 9 فیصد جبکہ نان باسمتی چاول پر 3 فیصد رعایت دے دی ہے۔
اس اقدام کے بعد پاکستانی چاول کی قیمتیں بھارتی چاول کے برابر آ جائیں گی، جس سے عالمی منڈی میں مسابقت بڑھے گی۔
ڈیوٹی میں رعایت کا اطلاق 23 جنوری 2026 سے ہوگا جبکہ یہ سہولت 30 جون 2026 تک جاری رہے گی۔
وزارتِ تجارت نے اس حوالے سے ڈیوٹی ڈرابیک اور لیوی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چاول کے برآمدکنندگان کو براہِ راست مراعات دی گئی ہیں۔
چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ملک فیصل کے مطابق جون 2026 تک چاول کی برآمدات میں اضافہ ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی میں رعایت سے چاول کی برآمدات میں نمایاں اور حوصلہ افزا اضافہ ہوگ
وزارتِ تجارت کا چاول کی برآمدات بڑھانے کے لیے بڑا اقدام
-
By Abdul Jabbar
- January 27, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted