وزیراعظم شہباز شریف اور محمد بن سلمان کا رابطہ، خطے میں امن پر زور

اسلام آباد۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور سعودی عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، جبکہ محمد بن سلمان نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے مشکل وقت میں مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے سعودی قیادت کے تحمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور فوری طور پر حالات معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ امتِ مسلمہ میں اتحاد اور ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا، جن کا مقصد تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہے۔

اس موقع پر محمد بن سلمان نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور ہر سطح پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x