اسلام آباد ۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم نے امیر قطر اور قطری عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، جبکہ امیر قطر نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قطر اور دیگر خلیجی ممالک کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس مشکل وقت میں قطر کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا اور قطر کی قیادت کے تحمل کو سراہا۔ انہوں نے امیر قطر کو پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا، جن کا مقصد کشیدگی میں کمی اور تنازعات کا پرامن حل ہے۔
اس موقع پر امیر قطر نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے رابطہ، علاقائی امن پر زور
-
By Abdul Jabbar
- March 25, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted