وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات

دوحہ ۔۔۔۔عرب۔اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پروزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

دوحہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے حملے کو قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر قطر کے ساتھ پاکستان کی بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور مضبوط ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے اور اس نازک صورتحال میں امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ قطر کی درخواست پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی بھی کوشش کی ہے تاکہ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا جا سکے۔

امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی عرب۔اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت اور بارہ ستمبر کو دوحہ کے دورے پر اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x