وزیرِ اعظم ریلیف اسکیم، 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے پر بھی ریلیف

عبدالجبار

اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیرِ اعظم خصوصی ریلیف اسکیم کا پورے پاکستان میں اجرا ہو گیا جس کے تحت ملک بھر میں 100 روپے فی لیٹر رعایتی نرخوں پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر سے اسکیم سے متعلق موصول ہونے والی آرا کی روشنی میں ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والے موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشوں کو بھی رعایت دی جائے۔ اس طرح 1 ہفتے میں 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کو بھی رعایت ملے گی۔وزیرِ اعظم آفس کے مطابق ہفتہ وار ایک ٹوکن اور مہینے میں 4 ٹوکن جاری کیے جائیں گے، 800 سی سی تک گاڑی والے ہر 10 روز میں 10 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کی رعایت حاصل کریں گے۔وزیرِ اعظم آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1 مہینے میں 10 لیٹر کے 3 ٹوکن جاری کرنے کا سلسلہ بھی چلتا رہے گا۔واضح رہے کہ پہلے ہی وزیرِ اعظم کی ہدایت پر یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے بھی ریلیف اسکیم میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x