عبدالجبار
اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاور سیکٹر میں نقائص، وفاقی وزیر توانائی نے اپنے ہی محکمے کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔محمد ادریس کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاورکا اجلاس ہوا،جس میں پاور سیکٹر کے نقائص اور لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاقی وزیرتوانائی نے اہم انکشافات کیے۔وفاقی وزیرتوانائی نیاجلاس میں اپنیہی محکمے کی کارکردگی پرسوالات اٹھاتے ہوئیکہاکہ ڈیمانڈ نوٹس میں ملی بھگت کے ذریعے لوڈ کم لکھنے سے بجلی کے نظام پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ بجلی کا عملہ رشوت لے کرکم لوڈ لکھواتا ہے،مرغیاں کھاتا ہے اور یوں پورے سسٹم کا ستیاناس کر رہا ہیانہوں نیکہا کہ ڈیمانڈ نوٹس میں لوڈ کی درست نشاندہی نہ ہونے کے باعث سسٹم پر توقع سے زیادہ بوجھ پڑتا ہے،جس سے پاور سیکٹر کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔