عبدالجبار
کراچی ۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کتا لاپتہ ہوگیا ۔وسیم اکرم کے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اسٹوری کے مطابق کراچی میں ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے سے ایک پالتو کتا گم ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لیے مالکان نے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔مالکان نے پتہ بتانے والے کے لیے دو لاکھ 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ – لانگ کوٹ مکمل سیاہ رنگ کا ہے، جسے آخری بار ڈی ایچ اے فیز 8 میں دیکھا گیا ہے۔دریں اثنا ذرائع کے مطابق گمشدہ کتے کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور جلد ہی اس کی برآمدگی بھی متوقع ہے۔