ٹرمپ کی ایک اور سبکی، عدالت کا میڈیا سے پابندی ہٹانے کا حکم

فرخ تنویرملک

واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکا میں ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 3 بڑے میڈیا اداروں پر پابندی کے خلاف حکم جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو ان کی وائٹ ہائوس تک رسائی فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج ٹموتھی کیلی نے کہا ہے کہ سی این این، ایم ایس نا اور پولیٹیکو کے صحافیوں کو وائٹ ہاس سے دور رکھنے کا اقدام بادی النظر میں آئین سے متصادم ہو سکتا ہے۔ جج نے انتظامیہ کو 14 روز تک پابندی نافذ کرنے سے بھی روک دیا ہے۔ان تینوں میڈیا اداروں پر صدر ٹرمپ کی جانب سے 18 ستمبر کو پابندی عائد کی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اداروں کا موقف تھا کہ صحافیوں کے پریس پاس منسوخ کرنا امریکی آئین کی پہلی ترمیم میں دی گئی آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے تحفظات کے علاوہ قانونی طریق کار کے تقاضوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ وائٹ ہاس تک رسائی دینا انتظامیہ کا استحقاق ہے، اور صدر کو قومی سلامتی کی بنیاد پر میڈیا اداروں کی رسائی محدود کرنے کا اختیار حاصل ہے۔تاہم جج کیلی نے اس دلیل پر سوال اٹھایا۔ ان کے مطابق عدالت میں پیش کیے گئے ریکارڈ میں یہ ثابت کرنے کے لیے کافی شواہد موجود نہیں کہ پریس پاس منسوخ کرنے سے قومی سلامتی کو تحفظ ملے گا یا صحافیوں کی رسائی بحال ہونے سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگا۔جج کیلی نے سماعت کے دوران بھی اس بات پر توجہ دلائی تھی کہ صحافیوں کے پریس پاس منسوخ کرنے سے پہلے انہیں مناسب نوٹس یا اپنا موقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x