ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پاکستان کی امریکا کو بتیس رنز سے شکست

کولمبو ۔۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےگروپ میچ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی۔ پاکستان نے امریکا کو بتیس رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلےگئے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو نوے رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان تہتر رنز بناکر نمایاں رہے۔ بابراعظم نے بتیس گیندوں پر چھیالیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شاداب خان نے بارہ گیندوں پر تیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو اٹھاون رنز بناسکی۔ یوں پاکستان نے بتیس رنز سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے تین، شاداب خان نے دو، محمد نواز ، ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔ صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف میچ قرار دیاگیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x