پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعوی مسترد کر دیا

عبدالجبار

تہران۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعوی مسترد کر دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، امریکی دعوے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہیں۔ایرانی سپاہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے خاتمے تک آبنائے ہرمز پر پابندیاں رہیں گی۔ قبل ازیں امریکی حکام نے آبنائے ہرمز میں ایران کا اثر و رسوخ کم کرنے اور سمندری راستے پر کنٹرول بڑھانے کا دعوی کیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق امریکی فوج آبنائے ہرمز کے بیشتر حصے کو کنٹرول کر رہی ہے جبکہ ایران کی جانب سے نصب کی گئی 200 سے زائد بحری بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے ہر رات 20 سے 30 آئل ٹینکرز گزر رہے ہیں، جبکہ روزانہ 90 لاکھ سے ایک کروڑ بیرل تیل کی ترسیل ہو رہی ہے۔امریکا نے ستمبر تک آبنائے ہرمز سے ہر رات 50 بحری جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق جنگ سے پہلے کی ایرانی تیل برآمدات کا 60 سے 70 فیصد بحال کرنا بھی ہدف ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x