عبد الجبار
لندن ۔۔۔۔۔۔۔۔برطانیہ کے دورے پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی نے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم سے ملنے سے صاف انکار کر دیا۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پیش آیا۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کو لارڈز میں ایک تقریب کے سلسلے میں برطانوی بادشاہ سے ملنے جانا تھا۔ اس ملاقات سے پہلے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس تقریب میں ضرور شرکت کریں۔ لیکن ایک کھلاڑی نے اس حکم کو ماننے سے انکار کر دیا اور احتجاجا اس ملاقات میں نہیں گیا۔یہ کھلاڑی ان سات کرکٹرز میں شامل تھا جنہیں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور عملے کو اس تقریب میں بلایا گیا تھا جن میں سے کچھ تو وہاں موجود تھے لیکن ایک کھلاڑی نے ناراض ہو کر جانے سے انکار کر دیا۔تقریب میں محمد اویس ظفر، عامر جمال، خرم شہزاد اور علی عثمان نے شرکت کی، تاہم رپورٹ کے مطابق دو دیگر پاکستانی کھلاڑی بادشاہ سے ملاقات میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں تھے۔ ان میں سے ایک کھلاڑی نے احتجاجا تقریب میں نہ جانے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کنگ چارلس سے ملاقات سے انکار کرنے والا کھلاڑی کون تھا۔