پاکستانی کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ پرکرکٹرز حیران

عبد الجبار

لندن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سمیت میچز میں مسلسل ناکامیوں اور ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ پر بین الاقوامی کرکٹر بھی حیران ہوگئے۔انگلینڈ کے سابق اسٹار بلے باز کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں پاکستان کے بارے میں یہ کیا پڑھ رہا ہوں کہ اتنی بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور کھلاڑیوں کو گھر واپس بھیجا جا رہا ہے، یہ یقینا سچ نہیں ہو سکتا۔معروف بھارتی کرکٹ مبصر ہرشا بھوگلے نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کرکٹ سے ہی ایسی ناقابلِ یقین باتوں کی توقع کی جا سکتی ہے، جہاں سلمان آغا پہلے ٹیسٹ میں کپتان تھے، دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ ہوئے اور تیسرے سے پہلے گھر بھیج دیے گئے، جبکہ کوچ اور بالنگ کوچ کو سیریز کے درمیان ہی فارغ کر دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئر وکٹ کیپر کو واپس بھیج دیا گیا اور ان نعم البدل کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو امید کر رہے ہیں کہ انہیں ٹیسٹ میچ سے پہلے ویزا مل جائے، ہمیشہ کی طرح میدان سے باہر زیادہ ڈرامائی ایکشن جاری ہے۔
٭٭٭٭٭٭

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x