پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج سے شروع

اسلام آباد۔۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے حوالے سے تکنیکی مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا، مذاکرات کے بعدایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف دو ہفتے تک پاکستان کی معیشت کا جائزہ لے گا۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق مذاکرات دو مراحل پر مشتمل اور 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

پہلے مرحلے میں آج کراچی میں سٹیٹ بینک حکام کے ساتھ تکنیکی معاملات پر بات چیت کی جائے گی،دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ اس دوران وزارتِ خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک کے حکام شریک ہوں گے، ایف بی آر، اوگرا،نیپرا سمیت دیگراداروں سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ساتھ علیحدہ مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے زیادہ نرمی کے امکانات کم ہیں اور پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت طے شدہ اہداف پورے کرنے ہوں گے۔ مذاکرات کے دوران صوبائی آمدن میں اضافہ اور سیلاب متاثرین کے لیے پیکیج کی تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x