نثاراحمد
لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان میں گیس کی مسلسل قلت اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان گھرانوں نے روایتی گیس چولہوں کے متبادل کے طور پر بجلی سے کھانا پکانے کے آلات کا استعمال بتدریج بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ملک میں شمسی توانائی کی بڑھتی ہوئی دستیابی نے بھی اس رجحان کو تیز کر دیا ہے جس کے باعث بجلی سے کھانا پکانا مہنگی مائع پٹرولیم گیس ایل پی جی کے مقابلے میں نسبتا سستا متبادل بن سکتا ہے۔پائیدار ترقیاتی پالیسی ادارے ایس ڈی پی آئی کے سینئر ریسرچ فیلو انجینئر عبیدالرحمان ضیا نے کہا کہ شمسی توانائی کے فروغ نے بجلی سے کھانا پکانے کے رجحان کو تقویت دی ہے کیونکہ شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی کے ذریعے کھانا تیار کرنا اب مہنگی ایل پی جی کے مقابلے میں زیادہ سستا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور سمیت بڑے شہری مراکز میں زیادہ سے زیادہ گھرانے بجلی سے کھانا پکانے کے طریقے اپنا رہے ہیں۔پاکستانی مارکیٹ میں بجلی سے کھانا پکانے کے لیے دستیاب اہم آلات میں الیکٹرک ہاٹ پلیٹس، انفراریڈ چولہے اور انڈکشن چولہے شامل ہیں۔ ہاٹ پلیٹس اور انفراریڈ چولہے صارفین کی زیادہ توجہ حاصل کر رہے ہیں کیونکہ ان کی قیمتیں عموما انڈکشن چولہوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہیں۔انجینئر عبیدالرحمان ضیا نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کی مارکیٹ میں بجلی سے چلنے والے چولہوں کے تقریبا 91 نئے بین الاقوامی برانڈز متعارف ہوئے ہیں، جبکہ مقامی صنعت کاروں نے بھی اپنی مصنوعات پیش کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک ہاٹ پلیٹس اور انفراریڈ چولہے اپنی گنجائش اور استعمال کی ترتیب کے مطابق عموما 800 سے 3 ہزار 500 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انڈکشن چولہے اگرچہ توانائی کے استعمال کے لحاظ سے زیادہ مثر ہیں تاہم ان کی ابتدائی قیمت نسبتا زیادہ ہے جو 40 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک ہے۔ اس وجہ سے بہت سے گھرانوں کے لیے انہیں خریدنا مشکل ہے۔اس کے علاوہ انڈکشن چولہوں کے لیے خصوصی برتنوں کی ضرورت بھی ابتدائی اخراجات میں اضافہ کرتی ہے جس کے باعث قیمتوں کے حوالے سے حساس صارفین کے لیے یہ آلات مزید مہنگے ہو جاتے ہیں۔ضیا نے کہا کہ اگر 2030 تک پاکستان میں کھانا پکانے کی ضروریات کا 10 فیصد بجلی پر منتقل کر دیا جائے تو اس سے پائپ لائن کے ذریعے فراہم کی جانے والی قدرتی گیس اور ایل پی جی پر انحصار میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے جس سے ملک کے توانائی کے درآمدی بل میں بھی کمی ممکن ہے ماہرین کے مطابق بجلی سے کھانا پکانے کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جانا چاہیے کہ یہ طریقہ گھریلو ضروریات کو کس قدر مثر اور کم خرچ انداز میں پورا کرتا ہے۔نی ای ای سی اے کی ڈائریکٹر مہوش خان نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو اپنانے کا مقصد کھانا تیار کرنے کے لیے درکار توانائی کی مقدار کم کرنا اور اسے روزمرہ استعمال کے لیے عملی طور پر موزوں بنانا ہے جبکہ پاکستان کی زمینی حقائق اور مشکلات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی بچت کرنے والے برقی آلات، خصوصا انڈکشن چولہے، کھانا پکانے کے دوران توانائی کے ضیاع کو کم کرنے اور گھروں میں گیس کے براہ راست استعمال کے کچھ حصے کا متبادل بننے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔مہوش خان نے کہا کہ تاہم اس ٹیکنالوجی کا وسیع پیمانے پر استعمال اسی وقت ممکن ہے جب صارفین کو خریداری اور استعمال کے قابل برداشت اخراجات، بجلی کی قابل اعتماد فراہمی اور پاکستانی کھانوں کی ضروریات کے مطابق موزوں آلات کی سہولت فراہم کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ نی ای ای سی اے کا کردار توانائی کی کارکردگی کے معیارات وضع کرنے، صارفین کو مستند معلومات فراہم کرنے اور مقامی حالات کے مطابق ان آلات کی عملی جانچ کرنے میں اہم ہے۔نی ای ای سی اے کی عہدیدار نے مزید کہا کہ بنیادی اصول یہ ہونا چاہیے کہ لوگوں کی روزمرہ کھانا پکانے کی ضروریات کم سے کم توانائی کے ضیاع کے ساتھ پوری ہوں اور انہیں اس کے اخراجات کے بارے میں بھی واضح آگاہی حاصل ہو۔