پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں، 74 فیصد شہریوں کی رائے

اسلام آباد۔ 17 ستمبر 2025: ایپسوس نے پاکستان کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کا تازہ سروے جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کا انڈیکس پاک-بھارت کشیدگی سے پہلے والی سطح پر واپس آگیا ہے۔ رینکنگ میں پاکستان ترکیہ سے آگے ہے تاہم خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہے۔

سروے کے مطابق صرف 30 فیصد پاکستانیوں نے ملک کی سمت کو درست قرار دیا جبکہ 74 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان غلط سمت میں جا رہا ہے۔ ہر چار میں سے صرف ایک شہری کو یقین ہے کہ ملک درست ٹریک پر ہے۔

معاشی مسائل کے حوالے سے 64 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ بیروزگاری سے تنگ افراد کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ غربت سے متاثرہ افراد کی شرح 6 فیصد بڑھ کر 33 فیصد تک جا پہنچی۔ بجلی کی قیمتوں میں

اضافے پر پریشان شہریوں کی شرح میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اضافی ٹیکسوں سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 فیصد کم ہو کر 7 فیصد رہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق 61 فیصد پاکستانیوں نے معیشت کو کمزور قرار دیا، جبکہ صرف 16 فیصد کا ماننا ہے کہ معیشت مضبوط ہے۔ روزمرہ گھریلو یا ذاتی استعمال کی خریداری کے حوالے سے صرف 12 فیصد شہریوں نے اسے آسان کہا، جبکہ 88 فیصد نے عام اشیا کی خریداری کو مشکل قرار دیا۔

روزگار کے حوالے سے بھی صورتِ حال حوصلہ افزا نہیں۔ سروے کے مطابق صرف ہر 10 میں سے 2 پاکستانی اپنی ملازمت یا کاروبار کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ جاب سیکیورٹی کا احساس 30 فیصد سے کم ہو کر 19 فیصد رہ گیا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x