وزارتِ آبی وسائل کے مطابق تربیلا ڈیم 27 اگست سے مکمل بھرا ہوا پے ۔ منگلا ڈیم بھی 94 فیصد بھر چکا ہے اور اس میں مزید چھ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔


وزارت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیلابی صورتحال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے سندھ میں گدو کے مقام پر اونچے درجے کا جبکہ سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں گدو بیراج پر بہت اونچے درجے کے سیلاب اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی ہے۔
دریائے چناب میں پنجند بیراج کے مقام پر بہت اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور اسلام ہیڈ ورکس پر درمیانے درجے کا، اور سلیمانکی ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔
فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ، شاہدرہ اور بلوکی کے مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم سدھنائی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا