اسماعیلیہ۔۔پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے آٹھ سال کے بعد کوالیفائی کر لیا ہے۔ مصر میں کوالیفائر کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عماد، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ جاپان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر محمد عماد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
قومی ٹیم کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے فائنل تک پہنچی اور اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان کی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت بھی یقینی ہو گئی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے اعصاب شکن مقابلے میں بہترین کھیل پیش کیا۔
اولمپین اصلاح الدین، حسن سردار اور سمیع اللہ خان نے بھی قومی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
By Abdul Jabbar
- March 6, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted