پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام اباد برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔

اسلام آباد کی اہم شاہراہوں، انڈر پاسز، چوراہوں اور انٹرچینجز کو پاکستان اور سعودی عرب کے پرچموں اور برقی قمقموں سے آراستہ کیا گیا۔ ڈپلومیٹک انکلیو، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کو بھی دلکش روشنیوں سے مزین کیا گیا۔

جناح کنونشن سینٹر، سرینہ ہوٹل، بلیو ایریا، ایف سکس اور ایف سیون کے کمرشل مراکز سمیت شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی سجاوٹ کی گئی۔ شاہراہ دستور، مارگلہ ایونیو، جناح ایونیو، اسلام آباد ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے بھی خوبصورت ڈیکوریشنز سے جگمگا اٹھیں۔

سی ڈی اے کا عملہ مسلسل فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان لازوال بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x