پنجاب حکومت کی ای-ٹیکسی اسکیم میں درخواست دینے کا طریقہ

پنجاب حکومت نے ماحول دوست رائیڈ ہیِلنگ کو فروغ دینے اور خواتین کے لیے خاص روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ای-ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت افراد اور فلیٹ مالکان کو ای-ٹیکسی کاروبار کے لیے بغیر سود کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف گرین پنجاب اقدامات کی حمایت کرے گا بلکہ صوبے میں جدید اور ماحول دوست نقل و حمل کو بھی فروغ دے گا۔ اس اسکیم میں خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے تاکہ وہ رائیڈ ہیِلنگ سیکٹر میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

اہلیت اور شرائط

  • درخواست دہندگان پنجاب کے مستقل رہائشی ہوں۔
  • عمر کی حد 21 سے 60 سال ہے۔
  • ایک CNIC پر صرف ایک درخواست دی جا سکتی ہے۔
  • درخواست دہندگان کے پاس موٹر کار / LTV / HTV کا درست ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے۔
  • لاہور میں رائیڈ ہیِلنگ ایپ کے ساتھ رجسٹریشن ضروری ہے۔

گاڑیاں اور فنانسنگ

  • کل 1,100 ای-ٹیکسیز دستیاب ہوں گی، جن میں 100 انفرادی ڈرائیورز کے لیے (30 خواتین کے لیے مختص) اور 1,000 فلیٹ مالکان کے لیے ہیں۔
  • انفرادی قرضہ: 4,550,000 روپے، فلیٹ مالکان کے لیے قرضہ: 1 ارب روپے۔
  • قرض کی مدت زیادہ سے زیادہ 5 سال ہوگی، جس میں 3 ماہ کی رعایتی مدت شامل ہے۔

سبسڈی اور سہولتیں

  • مرد افراد کے لیے 50 فیصد اور خواتین کے لیے 60 فیصد سبسڈی۔
  • فلیٹ مالکان کے لیے 10 تا 50 گاڑیاں: 40 فیصد سبسڈی، 50 سے زائد گاڑیاں: 30 فیصد سبسڈی۔
  • گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

ادائیگی اور چارجز

  • قرض 57 ماہانہ اقساط میں (پرنسپل + انشورنس) ادا کیا جائے گا۔
  • پراسیسنگ فیس 5,000 روپے فی گاڑی، فزیکل ویریفیکیشن چارجز 1,500 روپے فی تصدیق۔
  • پہلی سال کی انشورنس پیشگی ادا کرنا لازمی ہے۔

دیگر شرائط

  • درخواستیں صرف آن لائن e-taxi.punjab.gov.pk پر جمع ہوں گی۔
  • انتخاب ای-بیلٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔
  • OBD ٹریکر اور جیو ٹیگنگ لازمی ہوگی۔
  • جعلی معلومات یا خراب کریڈٹ ہسٹری پر بینک درخواست مسترد کر سکتا ہے۔
3
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x