پنجاب میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

نثار احمد

لاہور۔۔۔۔۔۔۔پنجاب حکومت نے صوبے میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے(ای پی اے)کی گزشتہ ایک سال کے دوران ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف موثر کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیلڈ مانیٹرنگ پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، اقدامات کی وجہ سے ماحولیاتی قوانین اور ضابطوں پر عملدرآمد سے صورتحال میں نمایاں بہتری ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بریفنگ کے مطابق گزشتہ ستمبر میں 68 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا گیا، 58 صنعتی یونٹس کی ماحولیاتی نگرانی کی گئی، ماحولیاتی ضابطوں اور قوانین کی خلاف ورزی پر 18 یونٹس کو نوٹس جاری کئے گئے اور 4 یونٹس سیل کئے گئے، 30 تعمیراتی مقامات کے معائنوں کے دوران خلاف ورزی پر 6 مقامات سیل کئے گئے۔ سنگل یوز پلاسٹک اور پولی تھین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 314 انسپیکشنز کی گئیں، 36 مقامات سیل اور 44 کلوگرام پلاسٹک اشیا ضبط کی گئیں۔گاڑیوں کے مضر دھوئیں پر قابو پانے کے لئے بھی سخت کارروائی کی گئی، 10 گاڑیاں تحویل میں کی گئیں، 24 چالان اور 24 گاڑیاں سیل کر دی گئیں۔ لاہورمیں 20 سروس اسٹیشنز کو ماحولیاتی قوانین پر مکمل عملدرآمد کرتے پایا گیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x