پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل آج سے شروع ہوگا

عبدالجبار

لاہور،سوات ۔۔۔۔۔۔۔۔پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل آج (اتوار) سے شروع ہوگا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 24 جولائی تک جاری رہنے والے اس سپیل میں کم وقت میں زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں شہری اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے، جبکہ مقامی ندی نالوں، نالہ لئی، کشمیر، مری، گلیات اور شمال مشرقی پنجاب کے برساتی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔دوسری جانب سوات میں کالام کے علاقے مٹلتان میں گلیشیئر پھٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کوہ پیمائو ں کا ایک گروپ متاثر ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھوٹا کے ٹو کے بیس کیمپ کی جانب جانے والے 7 کوہ پیما گلیشیئر کی زد میں آ گئے۔ واقعے میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیما زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ 3 کوہ پیما محفوظ رہے، جبکہ خوازہ خیلہ کے معروف کوہ پیما سید علی شاہ تاحال لاپتا ہیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار لاپتا کوہ پیما کی تلاش میں مصروف ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ٹیموں کے مطابق علاقے میں دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم لاپتا کوہ پیما کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x