لاہور۔۔۔پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 76 کامرس کالجز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے اس حوالے سے سمری تیار کرلی ۔ حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گی۔
ابتدائی منصوبے کے تحت 27 کامرس کالجز کو مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے حوالے کیا جائے گا، جہاں ان کے کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 25 کامر س کالجز نجی شعبے کے سپرد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کالجز میں زیر تعلیم تقریباً 19 ہزار طلبہ و طالبات کو دیگر جنرل کالجز میں منتقل کیا جائے گا تاکہ ان کی تعلیم کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔ اسی طرح ان اداروں میں تعینات تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو بھی دوسرے کالجز میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔تاہم اس فیصلے کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی جائے گی۔
پنجاب میں 76 کامرس کالجز بند کرنے کا فیصلہ
-
By Abdul Jabbar
- April 25, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted