عبدالجبار
لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔۔نجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کو ہنرمند بنانے کے منصوبے کاآغازہوگیا۔منصوبے کے تحت سکول بیسڈ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 9 ہزار 141 سکولوں کو شامل کیا جائیگا،صوبے بھر میں سالانہ 14 لاکھ طلبہ کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے،ہنرمندی پروگرام کے لازمی کلب ماڈل پر پہلے سال 62 ارب 61 کروڑ لاگت کا تخمینہ ہے۔کلب ماڈل کے تحت 28 ارب ترقیاتی اخراجات کیلئے مختص کیے جائیں گے،کلب ماڈل کے آپریشنل اخراجات کا تخمینہ 34 ارب 61 کروڑ لگایا گیاہے، طلبہ کی باقاعدہ سرٹیفکیشن کیلئے 3 ہزار 167 کلسٹر سینٹرز بنائیں جائیں گے،سرٹیفکیشن ماڈل کے تحت سالانہ 4 لاکھ 6 ہزار طلبہ کو تربیت دی جائے گی ۔محکمہ تعلیم کے زیر انتظام سرٹیفکیشن ماڈل پر پہلے سال 84 ارب 73 کروڑ لاگت کا تخمینہ ہے،نجی شراکت داروں کے ذریعے ماڈل کی لاگت کاتخمینہ 170 ارب 50 کروڑ روپے ہے،سرکاری سکولوں کے لڑکوں کو8 ،اورلڑکیوں کیلئے7 ہنر سکھائے جائیں گے،منصوبے کا پائلٹ مرحلہ لاہور ڈویژن میں شروع ہو چکا ہیجس میں لاہور ڈویژن کے 889 ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول شامل ہیں۔ سرٹیفکیشن ماڈل کے تحت لاہور ڈویژن کے 51 ہزار 285 طلبہ مستفید ہونگے،لاہور میں کلب ماڈل کے پائلٹ منصوبے پر پہلے سال 7 ارب 45 کروڑ لاگت کا تخمینہ ہے ،دوسرے فیز کے لئے ساوتھ پنجاب سے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔