پنجند کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے پانی کی سطح مسلسل کم ہونے لگی،سندھ کے بیراجوں پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو کے مطابق تربیلا ڈیم 27 اگست سے 100 فیصد بھرا ہوا ہے جبکہ منگلا ڈیم 96 فیصد تک بھر چکا ہے اور اس میں مزید 4 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق پنجند کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے سندھ میں گدو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب اور اس کی سطح مستحکم ہے۔