اسلام آباد۔۔۔خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات ،،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 8 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کردیاگیا،
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول فی لیٹر 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 266 روپے 17 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 280 روپے 86 پیسے مقررکی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا