پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عبدالجبار

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 12 اراکینِ خیبرپختونخوا اسمبلی اور 3 اراکین قومی اسمبلی سمیت دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں
۔اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 12 اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی اور 3 اراکین قومی اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت کی جانب سے عمر ایوب اور عرفان سلیم سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین میں بابر سلیم سواتی، محمد عثمان، آصف محسود، عجب گل اور دیگر شامل ہیں، جبکہ اراکین قومی اسمبلی شاہ احد، شیر علی ارباب اور زبیر وزیر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔مقدمہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں درج کیا گیا تھا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x