پی ٹی آئی 27 ستمبر کے احتجاج کیخلاف مختصر عدالتی فیصلہ

نثاراحمد

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج کیخلاف درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کردیا ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو عوامی سڑکوں، شاہراہوں یا دیگر مقامات پر قبضے کا قانونی حق نہیں،کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کا حق نہیں،صوبائی حکومتیں مارچ، جلوس یا ریلی کیلئے سرکاری وسائل استعمال نہ ہونے دیں، مختصر فیصلہ میں عدالت نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ یقینی بنائیں کہ سرکاری فنڈز یا سرکاری افسران احتجاج میں استعمال نہ ہوں، مارچ، جلوس یا ریلی کیلئے سرکاری گاڑیاں، مشینری یا دیگر سامان استعمال نہ کیا جائے، کسی سرکاری ملازم کو مارچ، جلوس یا ریلی میں شرکت پر مجبور نہ کیا جائے، اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں، چیف سیکریٹریز اور آئی جیز پولیس عدالتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x