فرخ تنویرملک
اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستانی ٹیم نے والی بال کاوا چیمپئن شپ کے میچ میں قازقستان کو تین صفر کے سکور سے شکست دے دی ۔ پاکستانی ٹیم اب تک ایونٹ میں کھیلے گئے میچز کے دوران ناقابل شکست رہی ہے ، پاکستان 12 پوائنٹس کے ساتھ سکور بورڈ پر نمبر ون ہے،قازقستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان سیمی فائنل کے لیے پہلے کوالیفائی کر چکا ہے، پاکستان کی پہلے سیٹ میں قازقستان کو 23-25 سے ہرایا،پاکستان نے دوسرا سیٹ 19-25 سے جیتا، تیسرے سیٹ میں پاکستان نے قازقستان کو 21-25 سے شکست دی، پاکستانی ٹیم نے میچ میں تین صفر سے فتح سمیٹی۔