کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر

مظفر آباد ۔۔پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفر آباد کا دورہ کیا۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جموں و کشمیر کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔۔انہوں نے کہا بھارت کے مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکے۔۔کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔۔انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرتے رہیں گے۔۔پاکستان اس معاملے پر عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کے بنیادی حق،حقِ خود ارادیت کی آواز بلند کرتا رہے گا۔۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیر میں تعینات افسران و جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔۔کہا افواجِ پاکستان کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کیلیے تیار ہیں۔۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x