کفایت شعاری ،سرکاری افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری افسران کی تنخواہوں میں عارضی کٹوتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تین سے دس لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے افسران کی تنخواہ سے دو ماہ کے لیے پانچ فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ دس لاکھ سے بیس لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں پر پندرہ فیصد جبکہ بیس سے تیس لاکھ روپے تنخواہ لینے والے افسران کی تنخواہوں میں پچیس فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

اسی طرح تیس لاکھ روپے سے زائد تنخواہ حاصل کرنے والے افسران کی تنخواہ سے تیس فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مختلف سرکاری بورڈز میں شامل حکومتی نمائندوں کی بورڈ فیس بھی ایک خصوصی فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے مزید وسائل فراہم کیے جا سکیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x