کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات سرکاری قرار

فرخ تنویرملک

واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں عیدالفطر اور عیدالاضحی کو سرکاری تعطیلات قرار دے دیا گیا۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے اس حوالے سے قانون اے بی 2017 پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد دونوں عیدوں کو سرکاری طور پر تعطیلات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (کائر) کے کیلیفورنیا چیپٹر نے قانون کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔واضح رہے کہ عید کی تعطیلات کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے سے متعلق قانون مارچ کے آغاز میں اسمبلی ممبر میٹ ہینی نے منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔میٹ ہینی کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا ملک کی سب سے بڑی اور متحرک مسلم کمیونٹیز میں سے ایک کا گھر ہے، اس لیے ان کی روایات احترام کی حق دار ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x