گدو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

اسلام آباد۔۔۔۔پنجاب کے بیراجوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی،سندھ میں گدو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے ملک میں پانی کے ذخائر اور دریاؤں میں پانی کے بہاو سے متعلق بتایا کہ تربیلا ڈیم 27 اگست سے سو فیصد بھر چکا ہے، جبکہ منگلا ڈیم 95 فیصد تک بھر گیا ہے اور اس میں مزید 4.30 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش باقی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے تاہم پانی کی سطح میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں گدو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

معین وٹو نے مزید بتایا کہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور وہاں پانی کی سطح فی الحال مستحکم ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x