ہرمزکنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو اندرآ کر دکھائیں:پاسداران

فرخ تنویر ملک

تہران۔۔۔۔۔۔۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے نائب سیاسی افسر علی محمدی نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری موجودگی سے متعلق کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی اس اہم آبی گزرگاہ کو کنٹرول کرنے کی بات کرتے ہیں تو وہ اپنے کسی بحری جہاز کو 100 کلومیٹر کے اندر لا کر دکھائیں۔ ا یرانی میڈیا کے مطابق مشہد میں حکومتی حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علی محمدی نے کہا کہ امریکی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر ان کے جنگی جہاز ایرانی حدود کے قریب آئے تو انھیں ایرانی فورسز کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انھوں نے دعوی کیا کہ حالیہ دنوں میں بھی اس کی ایک مثال سامنے آ چکی ہے، تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت خلیج فارس، بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز میں کوئی امریکی فوجی موجود نہیں اور نہ ہی ان علاقوں میں امریکی عسکری سازوسامان تعینات ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکی جہاز ممنوعہ حدود کے قریب آئے تو انھیں اس کے نتائج کا بخوبی اندازہ ہے۔پاسداران انقلاب کے عہدیدار نے مزید دعوی کیا کہ کویت اور بحرین سے روانہ ہونے والے تمام بحری جہاز پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی نگرانی میں ہیں۔ ان کے بقول اگر کسی جہاز کی جانب سے ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کے خلاف مقررہ قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x