10 مئی کی فتح دشمن کے لیے زندگی بھر کا سبق ہے، وزیر اعظم

لندن۔۔۔وزیر اعظم  شہباز شریف نے لندن میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کی فتح نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عظیم عسکری قوت بنانے کے بعد اب ہدف ہے کہ اسے معاشی قوت بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں جو دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کرتے ہیں اور گزشتہ برس 38.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیج کر معیشت کو سہارا دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کی جرات، قیادت میں اتحاد اور غیر متزلزل عزم کی بدولت پاکستان نے حالیہ معرکہ جیتا، دشمن کے 6 جہاز گرائے اور واضح پیغام دیا کہ ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور اس مسئلے کے حل کے بغیر باہمی تعلقات قائم نہیں ہو سکتے۔

فلسطین اور غزہ میں جاری مظالم پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسلامی دنیا پر زور دیا کہ وہ امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، غربت کا خاتمہ اور نوجوانوں کو جدید تعلیم و تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے اور آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ووکیشنل ٹریننگ کے ذریعے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x