2027 میں کیا ہوگا؟ حیران کن پیشگوئی سامنے آ گئی

نثاراحمد

نیویارک ۔۔۔۔۔۔آنے والا سال 2027 کیسا ہوگا ؟ اس حوالے سے حیران کن اورخطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی ۔ 2027 کے حوالے سے سامنے آنیوالی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ بحر الکاہل میں طاقتور شکل اختیار کرنے والا موسمیاتی نظام ایل نینو اب سپر ایل نینو میں تبدیل ہو رہا ہے جو پوری دنیا کے موسم کو تبدیل کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر 2 سے 7 سال کے دوران بننے والا موسمیاتی نظام ایل نینو وسطی اور مشرقی بحرالکاہل میں سمندروں کے پانی کے درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بنتا ہے،اس سال کاایل نینو پانی کی سطح کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ اضافے کے باعث جون میں بننا شروع ہوا تھا، اس موسمیاتی نظام کی اوسطا عمر ڈیڑھ سال یا 18 مہینے کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ یہ موسمیاتی نظام اب ایک طاقتور شکل اختیار کر کے سپر ایل نینو میں تبدیل ہو چکا ہے، اگلے سال 2027 کے شروع میں سپر ایل نینو اپنی طاقت کے عروج پر ہونے کا اندیشہ ہے اور یہ بھی خطرہ ہے کہ یہ اب تک کے سب سے طاقتور سپر ایل نینو میں سے ایک ہوگا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سپر ایل نینو کے تحت ایک طرف مشرقی افریقا اور جنوبی امریکا میں انتہائی شدید بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ دوسری طرف اسی موسمیاتی سسٹم کی وجہ سے جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں شدید خشک سالی کا خطرہ ہے،اسی ایل نینو کا شکار رواں برس بھارت اور پاکستان رہے جہاں مون سون کی بارشیں توقع سے کم رہی ہیں

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x