وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل چینل کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نے چینل کے قیام کی تختی کی نقاب کشائی کی اور باقاعدہ نشریات کا آغاز کیا۔
وزیر اعظم نے چینل کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونی بیانیے کا مقابلہ کرنے میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا مقصد دنیا کو مسلسل حقیقی خبریں فراہم کرنا اور پاکستان کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر چینل کی نشریات کے لیے اپنا پہلا انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔